Total Pageviews

Monday, June 6, 2011

ریتک روشن نے ایتھن ماسکرینس کا کردار خوب نبھایا ہے Guzaarish 2008

ایتھن ماسکرینس کا کردار انتہائی مشکل تھا۔ ایک ایسا شخص جو اپنے ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں اڑا سکتا وہ سماجی شخصیت بھی ہے ملک بھر میں اس کے چاہنے والے اور مداح بھی ہیں۔ وہ ایک منفرد قسم کی جذباتی شخصیت کا مالک ہے جو یہ جانتا ہے کہ دوست اس کو معذوری کی وجہ سے اس سے محبت کے ساتھ ساتھ اس سے اضافی ہمدردی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ہر ایک اس کو دلجوئی کرتا ہے اسے معذور انسان سمجھ کر۔ صرف صوفیہ ایک ایسا کردار ہے جو اس سے معذور ہونے کے ناطے نہیں بلکہ ایک مکمل انسان ہونے کے ناطے اس کی نرسنگ کرتے کرتے اس کی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ وہ معذوری سے پہلے دنیا کا مانا ہوا جادوگر تھا۔ اب بھی بستر پر پڑا ہونے کے باوجود وہ ایک بھرپور زندگی گزار رہا تھا۔ مقبول ترین ریڈیو پروگرام میں صدا کاری کرتا ہے۔  اس سب کچھ کا اظہار اس نے لیٹے ہوئے کرنا ہے منہ سے بول کر گردن ہلا کر اور خاص طور پر آنکھوں‌ سے۔ ریتک روشن نے اس کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ریتک روشن نے اس فلم میںچہرے سے تاثرات دینے میں بھر پور محنت کی ہے اور آنکھوں‌ کا خوب استعمال کیا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment