Total Pageviews

Saturday, June 4, 2011

سنجے لیلا بھنسالی کی گذارش پر چند گذارشات

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گذارش کا موضوع انتہائی منفرد ہے۔ یعنی ایک مشہور و معروف شخصیت کی زندگی سے اکتاہٹ  اور مرسی کلنگ کی خواہش جو اس کے جسمانی طور پر مفلوج اور معذور ہو جانے کے بعد کئی سال تک بستر پر محتاجی کی زندگی گزارنے سے پیدا ہوتی ہے۔  یہ ایک انتہائی منفرد سبجیکٹ ہے جو عام فلموں کے مقابلے میں زیادہ ریسرچ ورک کا متقاضی ہے۔ فلم میں اس سبجیکٹ کا حق ادا کیا گیا ہے۔
اس فلم کا مرکزی کردار ایتھن ماسکرینس جو دنیا کا مانا ہوا جادو گر ہے پیشہ وارانہ حاسد مخالف کی سازش سے حادثے کا شکار ہو کر معذور ہو جاتا ہے۔ تاہم وہ زندگی کی جدو جہد ترک نہیں‌ کرتا وہ ایک ریڈیو پروگرام میں صدا کاری کنے لگتا ہے۔ وہ ملک بھر کے معذوروں کو مایوسی کا شکار ہو کر زندگی کی دوڑ میں‌ ہار جانے کے بجائے حوصلے اور جرات کا درس دیتا ہے۔ اس کا پروگرام بے پناہ مقبول ہوتا ہے۔ اگرچہ مسٹر ماسکرینس پیرالائزڈ شخص ہے مگر اس میں متحرک زندگی کی ساری خواہشات اپنی تمام آب و تاب سے زندہ ہیں۔ 
 فلم کے اختتام میں شعری صنعت ایہام استعمال ہوئی ہے۔ اختتام منفی اور مثبت دونوں طرح سے ہے بالکل ایرانی فلم بچہ ہائے آسمان کی طرح۔ لیکن "گذارش" کی انفرادیت یہ ہے کہ اس کے آغاز میں بھی ایہام ہی ہے۔ بظاہر تو "ایتھن ماسکرینس" کی کردار سازی اس کے"مؤلفۃ القلوب" میں ہونے کی وجہ سے زیادہ ہوئی اور وہ مرکزی کردار نظر آیا مگر حقیقت میں اس فلم کا مرکزی کردار "صوفیہ" ہے۔ وہ صوفیہ جو اپنے محبوب کی خواہش پر اپنی خواہش کو قربان کردیتی ہے۔ 

2 comments:

  1. Sir kia yeh wohi film hay jis Amir khan b hay. aur gaana hay " tu meri adhoori raat raat.........hay guzaarish??
    ya koi aur hay. agar koi aur hay to phir main b daikhna chahoonga sir. please gimme a link.
    thanks

    ReplyDelete
  2. Thanks for your interest in the subject Sir. Guzaarish (2008) main ritik roshan aur ayshwaria rai hain. Links yeh hain.
    http://www.youtube.com/watch?v=ZuAizBrc8qc
    http://www.youtube.com/watch?v=CxkN1Wg-DTs
    http://www.youtube.com/watch?v=RjGl5ugmKTQ

    ReplyDelete